اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہرحلب کے مضافات میں شامی فوج کی کل کی کاروائی میں عزان اور اس سے ملحق ٹیلوں کو دہشتگردگروہوں کےقبضے سے آزاد کرا لیاگیا ہے۔اس کاروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
درایں اثنا عزان علاقے کی مقامی دفاعی فورس کے ایک جوان نے بتایا کہ اس علاقے کی آزادی اور حلب _ تل الزمان روڈ پر کنٹرول کے بعد دہشتگردوں کے لئے ہتھیار بھیجے جانے کا راستہ بند ہوگیا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق سنیچر کے دن درعا میں فوج کی کاروائی میں النصرہ گروہ کے پچاس دہشتگرد مارےگئے ہيں جبکہ فوج نے عربین کالونی ميں بھی پیشقدمی کرتے ہوئے پینتیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے۔ العالم کی رپورٹ کےمطابق حلب کےالاشرفیہ علاقے میں دہشتگردگروہوں کی جانب سے مارٹرحملے میں کچہ عام شہری زخمی ہوئے ہيں۔
.......
/169